26 جنوری 2026 - 16:37
22 ممالک اور اسلامی تعاون تنظیم صومالی لینڈ کے حوالے سے صہیونیوں کے مدمقابل

22 ممالک اور اسلامی تعاون تنظيم نے مشترکہ بیان میں صہیونیوں کی طرف سے صومالی لینڈ کو تسلیم کئے جانے کی شدید مذمت کی۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ اس بیان میں صہیونی ریاست کے ایک اہلکار کے غیر قانونی دورہ صومالی لینڈ ـ جو جمہوریہ صومالیہ کا اٹوٹ حصہ ہے ـ کو صومالیہ کی سالمیت کی اعلانیہ خلاف ورزی اور یو این چارٹر کی کمزوری پر منتج ہونے والا اقدام قرار دیا۔

اس بیان پر دستخط کرنے والے ممالک نے صومالیہ کی قومی حکمرانی اور اتحاد پر زور دیتے ہوئے خبردار کیا کہ علیحدگی پسندی پر مبنی منصوبوں کا فروغ ناقابل قبول اور ایک سنجیدہ خطرہ ہے جو علاقے میں کشیدگیوں میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔

یاد رہے کہ غاصب صہیونی ریاست کے وزیر خارجہ گدئون ساعر نے گذشتہ منگل کے روز ایک سرکاری وفد کے ہمراہ صومالی لینڈ کے خودمختار علاقے کے مرکزی شہر 'ہرجیسا' کا دورہ کیا؛ ایسا دورہ جو تل ابیب کی طرف سے اس خطے کو تسلیم کرنے، صہیونیوں کے انٹیلی جنس اور لاجیسٹک اڈے کے قیام کے خفیہ منصوبوں سلسلے میں انجام پایا۔

یہ دورہ صہیونی وزیر اعظم کے اس اعلان کے 10 دن بعد انجام پایا کہ اس نے صومالی لینڈ کو ایک مستقل ملک کے طور پر تسلیم کرتا ہے۔

دریں اثنا صہیونی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی حکام اور نام نہاد صومالی لینڈ کے کرتے دھرتوں کے درمیان، اس خطے میں اسرائیلی اڈے کے قیام کے بارے میں خفیہ بات چیت ہو رہی ہے۔

اسلامی تعاون تنظيم کے 57 رکن ممالک نے اپنے بیان میں اعلان کیا: تنظیم کی وزارتی کونسل کل بروز ہتفہ (10 جنوری 2026) کو جدہ میں واقع تنظیم کے ہیڈکوارٹر میں ایک خصوصی اجلاس منعقد کر رہی ہے جس میں صومالیہ کے خطرناک حالات کا جائزہ لیا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha